ساگر: سیاست کے معنی محض اختیارات حاصل کرنا نہیں ہےبلکہ یہ ایک ایساراستہ ہے جہاں سے عوام کی خدمت کا اختیار ہمیں تک پہنچتاہے۔ جس کے ذریعہ سیاسی شعبےسے سماجی خدمات کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ اور یہی جذبہ سماج میںتبدیلی لانے کی قابلیت رکھتا ہے۔ان باتوں کا اظہار سابق وزیر کاگوڑ تمپا نے کیاہے۔ انہوں نے یہاں کے نہرو نگر میں پنمبور عبدالقادر صاحب کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کیا اوراس دوران کورونا وارئرس کوتہنیت اورکٹس تقسیم کئے گئے ۔اس دوران کاگوڑ تمپا نےاپنے خطاب میں کہا کہ حقیقی سیاست دان وہی ہوتا ہے جو یہ سوچے کہ سیاسی شعبے میں نہ رہتے ہوئے بھی سماج کی خدمت کاجذبہ اپنے اندرہمیشہ برقرار رہنا چاہئے۔ کورونا جیسے مشکل حالات میں بھی ہمارے معاشرے کے کئی لوگوں نے ایک صحت مند سماج کی امید کرتے ہوئے دن رات اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ایسے لوگوں کی شناخت کرکے انہیں عزت واحترام دینے کا کام ہونا چاہئے۔ پروگرام کی صدارت کررہےپروگرام آرگنائزر محمد ذکریہ نے اس موقع پر بات کرتے ہوئےکہا کہ مشکل وقت میں معاشرے کے کام آنے کا جذبہ مجھے میرے والد سے ملنے والی دولت ہے جس کو ساتھ لیکر میں آج سماج کی خدمت کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ کورونا کے درمیان دن رات ایک کرنے والے وارئرس کو تہنیت پیش کرنا سماجی ذمہ داری ہونی چاہئے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ تمام کورونا وارئرس کو عزت واحترام کی نظرسے دیکھیں۔ اس موقع پر سیول سرجن ڈاکٹرپرکاش بوسلے، میونسپل کمشنر ایچ کے ناگپا، سرکل انسپکٹر اشوک کمار، گنپتی بینک صدر وی شنکر،سی ای او للیتا،جعفرخان ، جمیل، میسکام کے سچن کو تہنیت سے نوازا گیا۔ اس اجلاس میں کے پی سی سی سکریٹری ڈاکٹرراج نندینی کاگوڑ، سٹی کانگریس صدر سریش بابو، خاتون سیل کی صدر مدھومالتی وغیرہ حاضر تھے۔
