اسد اللہ خان

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
اسد اللہ خان،کے جی این کمیٹی بھدراوتی کے بانی اور صدر ہیں،پچھلے 18 سالوںسے وہ اس کمیٹی کے تحت بھدراوتی کے سماجی وملی مسائل کو ھل کرنے کیلئے بغیر کسی سیاسی اغراض و مقاصد کے خدمات انجام دے رہے ہیں۔کےجی این کمیٹی سے سوسے زایدغریب لڑکیوںکی شادیوں کیلئے مددکی،حادثوں کا شکار ہونے والے اور دیگر مریضوں کی مالی امدادکیلئے بھی اپنی جدوجہد سے کام کیاہے۔جس کی وجہ سے کئی جانیںبچی ہیں ۔ان کے ساتھ بھدراوتی کے کئی نوجوان متحد ہوکر کام کرتے ہیں،غریبوںکو ماہانہ راشن کٹس،رمضان کےموقع پر عید کٹ وغیرہ کااہتمام کیا جاتا ہے ۔ ہرسال عید میلادکے موقع پردوسرے مذاہب کے لوگوںکے ساتھ بھائی چارگی کا پیغام عام کرنے کیلئے چھوٹے اور معنی خیز پروگرام منعقد کرتےہیں ۔ہر دن ان کی اس چھوٹی سی کمیٹی کےسامنے بڑے بڑے چیلنج ہوتے ہیںجسے وہ اپنے ساتھی محمد شاہدبابلی اوراحمد مصطفیٰ کے علاوہ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آنے والے دنوں میں کے جی این کمیٹی کےماتحت ایک ایمبولنس کی خدمت شروع کرنے جارہے ہیں۔