شیموگہ: ۔ضلع میں ریاضی ، سائنس اور سماجی سائنس کے 150 مراکز میں جدیدطریقہ کار وکثیر انتخابی ماڈل کے ایس ایس ایل سی امتحانات آج کامیابی کے ساتھ انعقاد ہوا ہے۔ریاضی اور سائنس کے مضامین میں 9.98 طلباء اور سماجی سائنس کے مضمون میں 99 فیصد طلباء حاضر ہوئے ہیں۔ علم ریاضی کیلئے مجموعی طور پر 24004 طلباء نےاندراج کروایاتھا اور 23762 طلباء امتحان میں شریک ہوئے۔ جملہ 87 طلباء غیر حاضر رہے ہیں۔ مضامین سائنس کیلئےمجموعی طور پر 23774 طلباءکا اندراج کیا گیاتھا اور 23536 طلباء امتحان میں شامل ہوئے ہیںاورکل 76 طلباء غیر حاضر رہے ۔اسی طرح 23097 طلباء سوشل سائنس کیلئے داخلہ لئے تھے ان میں جملہ22879 طلباء نے امتحان میں شامل ہوکر امتحان لکھا اور 66 طلباءغیر حاضر رہےہیں۔ڈی ڈی پی آئی این ایم رمیش نے بتایا کہ مجموعی طور پر 6 طلباء کو بیماری کی وجہ سے خصوصی کمرے میں بیٹھ کر امتحان لکھنے کا موقع دیا گیا ہے اور دو طلباء جنہیں کوویڈ پازیٹو آیا تھا انہیں کوویڈ کیئر سنٹرمیں رہتے ہوئے امتحان لکھنے کا موقع دیا گیا ہے۔
