ڈپلومہ امتحانات کومنسوخ کرنے کیلئےطلباء کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

ساگر:۔ڈپلومہ کاامتحان نہ لینے کے مطالبے کے بعد بھی اب اچانک امتحانات لیا جارہا ہے ، محکمہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اور امتحانات کو منسوخ کرنے کی مانگ کرتے ہوئے ایس ایم پالی ٹیکنیک کالج کےطلباء نےآج تعلقہ ڈویژن دفتر کےبالمقابل احتجاج کرتے ہوئےرکن اسمبلی کو میمورنڈم پیش کیاہے۔احتجاج کے مقصد کو ظاہر کرتے ہوئے طلباء کی نمائندگی کررہے یوگیش نے بتایا کہ کوویڈ کے پیش نظر ڈپلومہ کے امتحانات نہیں لئے جائیں گے ایسا کہا گیا تھا لیکن اچانک ایک ماہ کے اندر 3 امتحانات لینے کی تیاری ہورہی ہیں۔ کچھ کلاسیں آن لائن کی جارہی ہیںلیکن طلباء کو سمجھنے کیلئے یہ مشکل ہوتا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ کو طلباء کی مشکلات کو سمجھنا چاہئے اور امتحان کومنسوخ کرنا چاہئے۔ایک طالب علم نے بتایا کہ ایک ہی مہینے میں دو امتحان لینے کا فیصلہ مناسب نہیںہے۔ اس سے طلباء پر ذہینی تناؤ پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نامناسب منصوبے کی وجہ سے ڈپلومہ فائنل ایئر کے طلبا کو تین امتحانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔طلباء نے مطالبہ کیا کہ فوری اس فیصلے کو واپس لیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر پرجیول ، سومنت ، شرتھ، سندھو، پرینکا، امبیکا وغیرہ موجودتھے۔