شیموگہ:4جی سروس شروع کرنے سمیت متعدد مطالبوں کو پورا کرنے کا دبائو ڈالتے ہوئے آج آل یونین اینڈ اسوسیشن آف بی ایس این ایل(اے یو اے بی) کی جانب سے بی ایس این ایل کے اہم دفتر کے بالمقابل احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے بتایا کہ بی ٹی ایس آف گریڈکرتے ہوئے 4 جی سروس کا فوراً آغاز کیا جانا چاہئے اس کے ساتھ ساتھ5 جی سروس بھی شروع کرنے پر بھی توجہ دی جانی چاہئے۔ ملازمین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو سال 2021 جون کے مہینے سے اب تک تنخواہ نہیں ملی ہے۔ فوراً زیر التواء تنخواہ جاری کرنے کا دبائو ڈالاہےاور ہرماہ بروقت تنخواہ جاری کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ مزید بی ایس این ایل کے تمام ٹاورکے معیار کو بہتربنایا جاناچاہئے۔ اس کیلئے پیسوں کی کمی کاسبب نہیں بتایا جاناچاہئے۔ بی ایس این ایل سے متعلق بقیہ رقم کے مسئلے کو فوری حل کیا جانا چاہئے۔ بی ایس این ایل کے معیار کو بڑھانے کیلئے ضروری 39 ہزارکروڑ کی رقم جاری کی جانی چاہئے۔ مزید مطالبہ کیا گیاکہ کلسٹر کی بنیاد پر معاہدے کے نظام سے متعلق مکمل غوروفکر کرنا چاہئے۔ تنخواہوں میں اضافہ کرنے اور وظیفہ کی رقم کو بڑھانےکی بھی مانگ کی گئی ہے۔ اسی طرح دیگر بہت سے مانگوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا ہے۔ احتجاج میں لوہت، شیوشنکرچالی ہال، راجو، سونیل کمار، کونال کمار وغیرہ موجودتھے۔
