شیموگہ:۔یہاں کے مرکزی جیل میں آج قیدیوں کے درمیان پیش آنے والے جھگڑے کے بعد شیموگہ پولیس کی نیند اُڑگئی اور پولیس کو پوری جیل میں قیدیوں کوصحیح راہ پر لانے کیلئے جیل میں داخل ہوناپڑا۔بتایاجارہاہے کہ آج یہاں کےسوگانے میں موجود جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوا،ہاندی انی اور گریش کے قتل کے ملزم سلمان کل جیل میں گانجے کے کیس میں داخل ہواتھااوراس پر16 سے زائد معاملات درج ہیں۔جیل میں اس پرسولے بیل کا غوث،بھدراوتی کا سوکھااورکلیم سمیت کئی ملزمان نے حملہ کیاہے۔اس دوران جیل کے اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے سلمان کو بچالیا۔اس معاملے کے فوری بعد غوث نے افواہ پھیلائی کہ سلمان کا قتل ہوچکاہے اور یہ قتل جیل کے اہلکاروں نے انجام دیاہے۔اِدھر سلمان کے رشتہ داروں نے یہاں کے تنگا نگر پولیس تھانے پہنچ کر شکایت کی اور کچھ لوگ جیل کے دروازے پر پہنچے،جنہیں بعدمیں پولیس نے ہٹادیا۔ حالات کی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے شیموگہ پولیس کے اعلیٰ اہلکار جیل پہنچے اور ملزمان کو صحیح راہ پڑھانے کیلئے سختی سے ہدایت جاری کی ہے۔
