میسور :۔بی جے پی میں ہی رہ کر اپنی سیاسی زندگی کو مضبوط کرنے والے بی ایس یڈی یورپانے ہی ریاست کی ترقی کیلئے معقول فنڈس لانے میں ناکام ہوئے ہیں تو دوسری پارٹی سے بی جے پی کو جانے والے بسوراج بومئی کیا خاک امدادلانے میں کامیاب ہونگے۔یہ سوال سابق وزیر اعلیٰ و اپوزیشن لیڈرسدرامیا نے کیاہے۔انہوں نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی میں رہ کر بی جے پی کو بڑھانے والے یڈی یورپاہی مرکزی حکومت سے فنڈس لانے میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے تو ایسے میں بسواراج بومئی جنتا پارٹی سے بی جے پی کوجاکرمرکزسے فنڈس حاصل کیسے کرپائینگے؟۔سدرامیا نے مزیدکہاکہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہی کابینہ کی تشکیل ہوناتھا،لیکن بی جے پی اس بات سے خوفزدہ ہے کہ کہیں اراکین اسمبلی میں اختلاف نہ آجائے اس لئےپوری کوششیں ہورہی ہیں کہ آہستہ سے ہی کابینہ کی تشکیل ہو۔حکومت کے ایک شخص سے کورونا سیلاب وخشک سالی کے حالات قابو میں نہیں لائے جاسکتے،اس کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔بسواراج بومئی کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر کابینہ کی تشکیل کریں۔
