شیموگہ: محکمہ بہبودی میناریٹی نے سال 2021-22 کے تحت بی ایڈ اورڈی ایڈ کورسس میں زیر تعلیم طلباء سے خصوصی تعلیمی معاوضہ حاصل کرنے کیلئے حکومت کے منصوبے کے تحت عرضیاں داخل کرنے کا موقع دیا ہے۔ شیموگہ ضلع میں بی ایڈاور ڈی ایڈکی تعلیم حاصل کرنے والےمیناریٹی ڈیپارٹمنٹ سے منسلک(مسلم ، کرسچن، جین،سکھ، بدھ، پارسی وغیرہ)طلباء سے عرضیاں طلب کی گئیں ہیں۔ عرضی داخل کرنے کی آخری تاریخ16 اگست2021 ہے۔ مزید معلومات کیلئے محکمہ کی ویب سائٹ کا مطالعہ کرسکتے ہیں اوراس ویب سائٹ کی مدد سے طلباء کو عرضی فارم ڈائون لوڈ کرنا ہوگا اور دی گئی تمام تفصیلات کو واضح الفاظ میں بھرتی کرنے کے بعد اپنے متعلقہ پرنسپل سے دستخط کروانے کے بعد عرضی کے ہمراہ دئے گئے تمام دستاویزات کو مندرجہ ذیل پتہ محکمہ بہبودی میناریٹی کے دفتر، ضلع پنچایت بلڈنگ کی دوسری منزل کوئمپوروڈشیموگہ میں داخل کرنے کی ہدایت دی گئی۔
https://dom.karnataka.gov.in
