بنگلورو:۔کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا ہمیں مناسب عہدہ دینگے،یہ یقین ہے، اب تک بی جے پی نے ہمارے ساتھ اچھا برتائوکیاہے اور آگے بھی بہتر مواقع فراہم کرینگے ،اس بات کا ہمیں یقین ہے۔اس بات کااظہار سابق ریاستی وزیر و ہیرے کیرور اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی بی سی پاٹل نے کیاہے۔انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں سینئر لیڈروں کے تعلق سے بات نہیں کرونگا،کچھ لیڈروں سے اختلاف ضرورہے،اسےبڑھاوادینا صحیح نہیں ہے،اسے سینئر لیڈران درست کرلینگے۔انہوں نے مزیدکہاکہ سابق وزیر اعظم دیوےگوڈاعمرمیں بڑے ہیں،تجربہ کارہیں اور اعلیٰ عہدے پر رہے چکے ہیں،اس وجہ سے ہر کوئی اُن سے مشورہ طلب کرتاہے اور اُن کی رائے پر کام کرنا چاہتاہے،مگر اسی ملاقات کو بنیاد بنا کر سیاسی چرچہ کی بنیاد رکھنا درست نہیں ہے۔
