بنگلورو:۔مجھے کابینہ میں شامل نہ کرنے سے نہ تو میں ناراض ہواہوں اور نہ ہی مجھے اس بات کا دُکھ ہے۔میں پارٹی کا معمولی کارکن بن کر ہی خدمات انجام دینے کیلئے تیارہوں۔اس بات کااظہار بی جے پی کے ریاستی نائب صدر بی وائی وجیندرانے کیاہے۔انہوں نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میڈیامیں یہ بتایاجارہاہے کہ یڈی یورپانے مجھے وزارت یانائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ دینے کی شرط رکھی تھی لیکن یہ سراسر جھوٹ ہے،بی ایس یڈی یورپانے میرے تعلق سے کسی سے بھی سفارش نہیں ہے،یہ صرف افواہ ہے۔بی جے پی ایک قومی پارٹی ہے،اس میں لاکھوں کارکنا ہیں ،اُن سے پارٹی آگے آئی ہے،ایسے میں اگر مجھے وزیر بنانے کی بات کرتے ہیں تو ا س سے یڈی یورپاکے اصولوں پر سوالیہ نشان اٹھے گا۔انہوں نے کہاکہ ہانگل اورسندھگی اسمبلی حلقے میں ہونے جارہے ضمنی انتخابات میں امیدوار بنانا یا نہیں یہ پارٹی ہائی کمان پر مشتمل ہے،پارٹی کے نائب صدر ہونے کے ناطے مجھ پر کئی ذمہ داریاں ہیں،پارٹی کودوبارہ اقتدارمیں لانا میری ذمہ داری ہے۔
