انناملئی کو ہیرو بنانے کی ضرورت نہیں:بسواراج بومئی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔میکے ڈاٹو ڈیام کے منصوبے کے تعلق سے ریاستی حکومت کسی بھی طرح کے مفاہمت کے حق میں نہیں ہے اور نہ ہی تملناڈو حکومت سے اجازت لی جائیگی،اگر انناملئی چاہے بھوک ہڑتال کریں یا پھر پیٹ بھر کھانا کھائیں اس سے ہمیں کوئی واسطہ نہیں ہے،میکے ڈاٹومنصوبہ جاری ہوکر ہی رہے گا۔اس بات کااظہار وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کیاہے۔انہوںنے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میکے ڈاٹو منصوبے کے تعلق سے کوئی مفاہمت نہیں کی جائیگی،حال ہی میں کرناٹک کے اراکین پارلیمان نے مرکزی آبپاشی کے وزیر سے ملاقات کی ہے،مرکز نےڈی پی آرسمیت تمام طرح کی منظوریاں دے دی ہیں،تبھی تعمیراتی کام شروع ہوجائینگے۔اس دوران بسواراج بومئی کو بتایاگیاکہ انناملئی بھوک ہڑتال کرنےجارہے ہیں،اس پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتااور نہ ہی انناملئی کے تعلق سے بات کرتے ہوئے اسے بڑا بنانے کی ضرورت ہے۔میکے ڈاٹو منصوبہ پینے کے پانی کامنصوبہ ہے،اس پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ۔