بنگلورو:۔ ریاست میں کم قیمتوں میں ضرورتمندوں اور بھوکوں کو کھانا دینے والی سرکاری کینٹین جسے کانگریس حکومت کے دور میں قائم کیا گیا تھا ۔اس کا نام اندرا کینٹین سے بدل کر دوسرا نام رکھنے کیلئے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و چکمگلور کے رکن اسمبلی سی ٹی روی نے کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سے گذارش کی ہے کہ وہ اندرا کینٹین کا نام بدل کر اناپورنیشوری کینٹین کا نام دیں۔ واضح ہوکہ اس کینٹین کو سدرامیا حکومت کے دور میں قائم کیا گیا تھا اوریہاں سب سے کم داموں میں ضرورتمندوں کو کھانا اورناشتہ میسر کروایا جاتا ہے۔ اس سہولت سے روزانہ سینکڑوں لوگ ہر ضلع میں استفادہ کررہے ہیں۔ سی ٹی روی کے اس مطالبے پر ریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سبز انقلاب لانے کیلئے اندرا گاندھی کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے ہی ملک کے ہر شہری کیلئے غذائی تحفظ فراہم کرنے کیلئے قانون بنایا تھا۔ اندرا گاندھی نے ریاست کیلئے بھی کیا کچھ کام کیا ہے۔ اسکی گواہی چکمگلور کے لوگ ہی دیںگے۔ اندراگاندھی کے نام پر قائم شدہ اس کینٹین سے جو فائدہ غریبوں کو ہورہا ہے وہ بی جے پی کے لوگ کیا جانے۔
