بنگلورو:۔وزیرا علیٰ بسواراج بومئی نےاپنی کابینہ ٹیم کے ناموں کااعلان کیااور آج مرکزی ہائی کمان کی منظوری کے بعد کرناٹک کے گورنر تھائر چند گہلوت کی دستخط سے جاری کردہ اپنے وزراء کے قلمدانوں کی تقسیم کی۔جس میں وزیراعلیٰ خود اپنے پاس وزیر خزانہ ، بنگلور ڈیولپمنٹ اور کابینہ امور کے اہم عہدے رکھے ہیں ۔بسواراج بومائی کے کابینی رفقاءکے قلمدان اس طرح ہیں۔(1)بسواراج بومائی:ڈی پی اے آر‘فائنانس‘انٹلیجینس برائے ہوم‘کابینہ امور‘بنگلور ڈیولپمنٹ اور غیر الاٹ کردہ قلمدان۔ (2)گوئند کارجولا:وزیر برائےاہم اور درمیانی آبپاشی۔ (3)کے ایس ایشور پاوزیر برائے دیہی ترقیات و پنچایت راج۔(4)آر اشوک:وزیر برائے ریونیو(مزرائی کو چھوڑ کر)۔(5)شری راملو:وزیر برائےنقل و حمل (ٹرانسپورٹ) ایس ٹی ویلفیر۔(6)وی سومنا وزیر برائےہاؤسنگ‘انفراسٹکچر ڈیولپمنٹ۔(7) اُمیش کٹی:وزیر برائےجنگلات‘فوڈ اینڈ سیول سپلائی‘کنزیومر افئیرس‘۔(8)انگارا ایس:وزیر برائےفشریز پورٹ اینڈ ین لینڈ ٹرانسپورٹ۔(9)جے سی مدھو سوامی:وزیر برائےمیجر آبپاشی‘قانون‘ پارلیمانی امور‘لیجسلیشن۔(10)آرگا گینانیندراوزیر برائے داخلہ‘ (انٹلی جینس چھوڑ کر) ۔ (11) ڈاکٹر اشوتھ نارائن وزیر برائے اعلیٰ تعلیم آئی ٹی‘بی ٹی‘سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘اسکیل ڈیولپمنٹ۔(12)چندرکانت گوڑا پاٹل:وزیر برائےتعمیراتِ عامہ‘(13)آنند سنگھ:وزیر برائےماحولیات‘ و سیاحت۔(14)کوٹا شرینواس پجاری وزیر برائےسوشیل ویلفیر بیاک ورڈ کلاسس۔(15) پربھو چوہان:وزیر برائے مویشی پالن۔(16)مرگیش نیرانی:وزیر برائےبڑی و درمیانی صنعتیں ۔ (17) اربیل ہیبار شیورام:وزیر برائےلیبر (محنت) ۔ (18) ایس ٹی سوم شیکھر:وزیر برائےامدادِ باہمی‘۔(19)بی سی پاٹل:وزیر برائےزراعت۔(20)بی اے بسواراج بیرتی وزیر برائےشہری ترقیات‘بشمول KUWSDBاور KUIDFC(ان محکمہ جات کو چھوڑ کر بنگلور ڈیوپمنٹ‘بی بی ایم پی‘ بی ڈی اے‘ بی ڈبلیو‘ اسی ایس بی‘بی ایم آر ڈی اے‘بی ایم آر سی ایل‘ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اربن ڈیولپمنٹ)۔ (21)ڈاکٹر کے سدھاکروزیر برائےصحت و خاندانی بہبود‘طبی تعلیم‘۔(22)کے گوپالیہ:وزیر برائے آبکاری‘ فائنانس ڈپارٹمنٹ۔(23)جولے ششی کلا انا صاحب وزیر برائےمجرائی ،حج و وقف (24)این ناگراج ایم بی ٹی وزیر برائےبلدی نظم و نسق‘چھوٹی صنعتیں‘پبلک سیکٹر انڈسٹریز ۔ (25)نارائن گوڑاوزیر برائےمحکمہ ریشم‘یوتھ امپائرمنٹ‘اسپورٹس۔(26)بی سی ناگیش وزیر برائے پرائمری اینڈ سکنڈری ایجوکیشن‘سکلا۔(27)وی ایم سنیل کماروزیر برائے انرجی اینڈ کنڑا کلچر۔(28)آچار ہالپا بسپاوزیر برائےکانکنی‘جیالوجی برائے کامرس اینڈ انڈسٹریز‘ خواتین و اطفال بہبود‘معذورین،سینئرسٹیزنس ایمپاورمنٹ ۔ (29)شنکر بی پاٹل:وزیر برائےہینڈ لوم اینڈ ٹیکسٹائیلس‘سی اینڈ آئی ڈپارٹمنٹ‘شوگر ڈیولپمنٹ اینڈ ڈائریکٹر آف شوگر ۔ (30)منی رتنا وزیر برائےہارٹیکلچر اینڈ پلاننگ پروگرام مانرٹنگ اینڈ اسٹاٹکس ڈپارٹمنٹ شامل ہیں۔نئی کابینہ کے وزراء میں 8 لنگایت ، 7 ووکلیگا ، 7 او بی سی ، 3 ایس سی ، 2 برہمن ، 1 ایس ٹی اور 1 ریڈی ، اور ایک خاتون شامل ہیں۔
