بنگلورو: ریاست میں اس ماہ کی 23 تاریخ سے 9 اور 10ویں جماعت کے طلباءکے والدین کو ویکسین دینے کا فیصلہ ریاستی حکومت نے کیا ہے۔ اس سے پہلے ریاستی حکومت نے ہائی اسکول کے اساتذہ کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا تھا۔9اور دسویںجماعت کے طلباء کے والدین کو کوویڈ 19 کی ویکسین دینےکیلئے محکمہ صحت عامہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت عامہ عنقریب والدین کیلئے ٹیکہ اندوزی کیلئے اقدامات اٹھائےگا۔
