حضرت سید مظہر علی شاہ قادری ؒ بڑا مکان چکمگلور کا صندل و عرس

اسٹیٹ نیوز

چکمگلورو:۔شہر کے قلب میں واقع حضرت سید مظہر علی شاہ قادریؒ بڑامکان جو جامعہ مسجد چکمگلور کے زیر انتظام آتا ہے جسکی وقف شدہ کروڑوں روپئے کی اوقافی جائیداد ہے۔ اس درگاہ کا صندل وعرس ہر سال کی طرح نہایت تزک واہتمام کے ساتھ جامعہ مسجد کی کمیٹی کے زیر انتظام منایا گیا ۔ شہر کے فقرائے کرام نے مزار مبارک پر نئی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی اور تبرک تقسیم کیا گیا۔ جسکے بعد فقرائے کرام کی کمیٹی کی جانب سے مسجد جامعہ وبڑامکان کے صدر سی این اکمل کی دستاربندی کرکے گل پوشی کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی اور کمیٹی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر صدر سی این اکمل نے عزت افزائی کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بڑے مکان کی وقف جائیداد کی حفاظت اور اسکی ترقی کرنے کا عہد کیا۔ صندل وعرس کے موقع پر کثیر تعداد میں مسلمان شریک تھے۔ جامعہ مسجد کمیٹی کے رکن وصفابیت المال کے ذمہ دار عرفان نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔