شیموگہ میں ماڈل اڈمنسٹریشن بلڈنگ بنانے کامنصوبہ کیا پوراہوگا؟،یڈی یورپا کی کوشش کو بومئی کیا حتمی شکل دینگے؟

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شیموگہ شہرمیں نیشنل واسٹیٹ لیول پر ضلع انتظامیہ کے دفاترکوایک ہی جگہ پر لانے کیلئے ماڈل اڈمنسٹریشن بلڈنگ بنانے کا جو منصوبہ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپاکے دورمیں تیارکیاگیاتھا وہ منصوبہ شائد اب پورانہ ہوتے ہوئے دکھائی دے رہاہے۔شیموگہ شہرمیں ریاست کیلئے نمونے کے طو رپر قائم کئے جانے والے ڈسٹرکٹ اڈمنسٹریشن بلڈنگ کی تعمیر کیلئے سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپانے پیش رفت کی تھی اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس سلسلےمیں وزیر مالیات کوتفصیلی رپورٹ پیش کریں۔اس رپورٹ کو ڈپٹی کمشنر شیوکمارنے تیارکرتے ہوئے وزارت کو روانہ کی تھی۔اس بلڈنگ کی تعمیر کیلئے شیموگہ شہرکے مختلف مقامات کا جائزہ لیاگیاتھااور آخرمیں ایس پی آفیس سے منسلک 11 ایکر زمین کو اس بلڈنگ کیلئے مختص کیاگیاتھا۔اس زمین کو محکمہ پولیس سے منتقل کرتے ہوئے محکمہ ریونیوکے نام کروایاگیاتھا،اس کے ساتھ ہی100 کروڑ روپیوں کی لاگت سے عمارت کی تعمیر کیلئے نقشہ بھی تعمیر ہوچکاتھا۔اس نقشے کو منظور کرنے کیلئے ریاستی حکومت کو سونپا گیا،جس کے بعد اعلیٰ افسروں کی ایک ٹیم نے اس مقام کا جائزہ لیاتھا،جسے کابینہ نے بھی منظوری دی۔لیکن آخرمیں اس کیلئے درکار فنڈس کی منظوری ملنی چاہیے تھی،اسی دوران یڈی یورپا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یڈی یورپاکے جانے کے بعد یہ منصوبہ مکمل ہونے میں شبہات ہیں۔دوسری جانب کرناٹکا گورنمنٹ ایمپلائز اسوسیشن کے ریاستی صدر سی ایس شڈاکشری نے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے مطالبہ کیاہے کہ وہ یڈی یورپاکے اس خواب کو پورا کریں۔