بسواراج بومئی کو مسائل کا حل کرنا اچھی طرح سے آتاہے:دیوے گوڈا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

دہلی:۔ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپاکی نگرانی میں بسواراج بومئی ریاست کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ مسائل کو حل کرنا اچھی طرح سے جانتے ہیں۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعظم و جے ڈی ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈانے کیاہے۔انہوں نےپریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ میں بی جے پی کی سرگرمیوں کی تعلق سے بات کرنا نہیں چاہونگا،البتہ مجھے اس بات کایقین ہے کہ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی ریاست ودیگرمسائل کو حل کرلینگے۔دیوے گوڈانے مزید بتایاکہ پارلیمانی امورکی کارروائی کو بہتر طریقے سے چلانے کیلئے تمام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،تمام سیاسی پارٹیاں ا س سلسلے میں متحدہ طور پر بات کرنے کی ضرورت ہے،راجیہ سبھامیں بات کرنے کیلئے مجھے موقع نہیں ملا،آنے والے دنوں میں مجھے موقع ملتاہے تو میں کسانوں کے مسائل پر بات کرونگا۔اس دفعہ پارلیمان میں کسی بھی مسئلہ پر بات نہیں ہوئی ہے،بات کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے موقع ہی نہیں دیااور نہ ہی زیر اقتدار بی جے پی نے اس کیلئے راہیں ہموارکی ہیں۔