داونگیرے :رئیل اسٹیٹ کاروباری کا قتل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

شہرکےبسوراج پیٹ مٹی کا تیل پرمیش (45) کو قتل کیا گیا۔ مقتول رئیل اسٹیٹ کاروباری تھا۔ آٹو میں سوار چار نامعلوم افراد پرمیش کے سر پتھر ڈال قتل کیا اس فعل کےمرتکب بتائے جارہے چاروں قاتل قتل کے بعد فرار ہونے کامیاب ہوئے ہیں۔ پرمیش کو اس کے گھر کے قریب قتل کیا گیا ۔ قتل کی صحیح وجہ معلوم نہ ہوسکی پرمیش پہلے بی جے پی اور اب کچھ دنوں سے کانگریس پارٹی میں دیکھائی دے رہا تھا۔ سپریڈینٹ آف پولس سی بی رشیانت نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معلومات حاصل کیں۔اس وقت سابق ضلع وقف مشاورتی کمیٹی چیرمن سراج احمد۔کارپوریٹر سعید چارلی ۔ایوب پہلوان۔ چمن اور وسیم لال وغیرہ موجود رہے۔معاملہ بسوانگر پولس اسٹیشن میں درج ہے۔