تیرتھ ہلی:بڑے جانور کے گوشت کی تسکری کرنے کے معاملے میں آگمبے پولیس نےدولوگوں کو گرفتار کیاہے۔ یہ واردات آگمبے چیک پوسٹ میں رونما ہوئی ہے۔ آگمبے پولیس کے مطابق ترکاری لے جانے کیلئے استعمال ہونے والی مہیندرا پکپ سواری میں بڑے جانور کے گوشت کی تسکری کرنے کی کوشش کررہے افراد کو مقامی لوگوں کی مدد سےگرفتار کیا گیا۔ پکپ سواری میں قریب400 کلوگرام گوشت برآمد ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ یہ سواری شیموگہ سے منگلور کی جانب جارہی تھی جسے آگمبے چیک پوسٹ میں روک کر تلاشی لی گئی ۔تلاشی کے دوران گائے کے گوشت کی تسکری کا معاملہ واضح ہوچکا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے دولوگوں کو گرفتارکیا ہے۔ ملزمین کی شناخت عرفان اورمحمد کے طور پر سامنے آئی ہے۔یہ دونوں منگلور کے ساکن بتائے جارہے ہیں۔ اس معاملے کو آگمبے پولیس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
