چنگیری:۔تعلقہ محکمہ پولیس کی جانب سے کورونا بیداری مہم چلائی گئی ،اس موقع پر سب انسپکٹرشیوردرپا یس میٹی نے حکومت کی ہدایات سے لوگوںکو آگاہ کیا اور بتایا کہ مہلک وبائی مرض کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کی سمت میں حکومت کی جانب سے جو ضوابط نافذ ہیں ان پر سختی سے عمل ضروری رہتے عوام کو انتظامیہ کا تعاؤن کرتے ہوئے جلسے جلوس اور بازار وغیرہ کے انعقاد سے پرہیز کرنا چاہئے ،کیونکہ حکومت کی جانب سے جلسے جلوس بازار وغیرہ بند کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں ،تیسری لہر کے امکانات سے متعلق حکومت نے احتیاتی تدابیرکے تحت بہت ساری تدابیر اختیار کی ہیں ،کورونا کے اثرات پائے جاتے ہوں تو فوری اہسپتال پہنچ کر علاج کرائیں ۔ماہرین کی اطلاع کے مطابق تیسری لہر بچوں پر زیادہ اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گی اس وجہ سے ہر فرد کو اس معاملہ میں بیدار رہنے کی ضرورت ہوگی۔اس موقع پرضلع جنا جاگروتی ویدیکے صدر یم بی ناگراج نےبات کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی سمت میں محکمہ پولیس اور محکمہ صحت کی جانب سے بہت ساری احتیاتی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں ، پچھلے دس گیارہ دنوں سے ملک میں پانچ سو سے زائد بچوں کو کورونا جیسی مہلک وبا نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے،احتیاتی تدابیر کے ذریعہ ہی اس قابو پایا جاسکتا ہے ، اس موقع پر گرام پنچایت ممبر مرلسداپا ،اللاس ، میلاراپا، پولس کانسٹیبل دھرمنا ،سومنا وغیرہ شریک رہے۔واضح ہو کہ اسی طرز پر تعلق کے بسواپٹن پولیس اور ہداڈی پولیس کی جانب سے بھی بیداری مہم چلائی گئی ۔
