دنیا میں کورونا سے23.29لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

انٹرنیشنل نیوز نیشنل نیوز

دہلی: دنیا میں کورونا وائرس وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اب تک دنیا میں23.29لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 135869704 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک وائرس سے متاثر23.29لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ 5 لاکھ 62 ہزار 64 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا متاثرین والے تین ممالک میں شامل برازیل دوسرے مقام پر ہے۔ یہاں 13482023 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہاں اس وائرس کی وجہ سے تین لاکھ 53 ہزار 137 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ہندوستان میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ دنیا میں نئے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 168912 نئے معاملے درج کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 27 ہزار 717 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 75086 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں، جن کے ساتھ اب تک 12156529 مریض کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ فعال معاملات 92922 کے اضافے سے 1201009 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران اس مرض سے مزید 904 مریضوں کی موت سے یہ تعداد بڑھ کر 170179 ہوگئی ہے۔انفیکشن کے معاملے میں فرانس چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں کورونا وائرس سے اب تک 51 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ 98909 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے بعد روس میں تقریباً 89.46لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور 101282 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی کل تعداد84.43لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 127331 افراد کی موت ہوچکئ ہے۔ اب تک ترکی میں49.38لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 33939 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد69.37لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 114254 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ابھی تک اسپین میں اس وبا سے47.33لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 76328 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12.30لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 78425 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولینڈ میں تقریباً 74.25لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور اس وبا کی وجہ سے 58421 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک25.36لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 65889 افراد اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں کورونا سے32.25لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 57779 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میکسیکو میں تقریباً 22.80 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 209338 افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے 20.70 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 64490 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 19.05 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور 38718 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 15.58 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 53322 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 721018 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 15443 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں اب تک 684756 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ اس کے سبب 9739 مریضوں اموات ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی تباہی مچا رہا ہے۔ کورونا کے نئے کیسز کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔