ریاست میں اگلے تین دنوں تک ہوگی بارش

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔ریاست میں 20 اگست تا22 اگست تک موسلادھار بارش ہونے کے امکانات ظاہرکئے گئے ہیں۔بحرعرب میں ہوا کادبائو کم ہونے لگاہے،جس کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارش ہوگی۔انڈین انسٹیٹیویٹ آف میٹرالوجی کے ڈائریکٹر سی ایس پاٹل نے اس سلسلے میں بتاتاہے کہ24 اگست تک ساحلی علاقوں میں موسلادھاربار ش ہوگی،جبکہ وسطی کرناٹک میں تین دنوں تک بارش ہوگی۔زیادہ تر بارش کااثر شمالی کینرا میں ہوگا،جبکہ بنگلورو اوراس کے اطراف کے علاقوں میں گھنے بادل چھائے رہیں گے اورمعمولی بارش بھی ہوگی۔