چتردرگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔سری لنکا میں ایل ٹی ٹی ای کے خلاف حملہ کرتے ہوئےبھارت نے حق کا ساتھ دیاتھا،اُ س دوران ہم انے ایک وزیر اعظم کھویاتھا،لیکن اب افغانستان کے طالبان کے تعلق سے جواب دینے کیلئے بہت ہی احتیاط برتاجائیگا، کیونکہ اس معاملے میں دوسرے وزیراعظم کوکھونانہیں ہے ۔ یہ بیان مرکزی وزیر برائے سماجی بہبودی کے نارائن سوامی دیاہے۔انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اقلیت اگر دہشت گردی کے ماتحت ایک ہوجاتے ہیں توایسے معاملات ساری دنیاکیلئےخطرناک ثابت ہونگے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے معاملے میں بھارت کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا،باوجود اس کے بھارت کومحتاط رہنا ہوگا،یہ جمہوری نظام پر ہونے والابہت بڑا حملہ ہے۔ساری دنیاکو ایسے معاملات میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔بھارت اس معاملے میں فوری طور پر فیصلہ نہیں کریگا،اس وقت بھارت کی اولین ترجیح وہاں پر پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالناہے۔مزید انہوں نے کہاکہ سداشیوا کمیشن میں کسی بھی مذہب یا ذات کے لوگوں کیلئے ریزرویشن کا مدعہ ہی نہیں ہے۔
