شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔سائبر کرائم ڈویژن کو مضبوط بنانے میں انفوسیس مدد کر رہا ہے۔ ہم بھدراوتی کے ساتھ ساتھ شیموگہ کمشنریٹ قائم کریں گے۔ کمشنریٹ کے قیام کے بارے میں حکومتی سطح پر فکر کی جارہی ہے۔ان باتوں کا اظہار ریاستی وزیرارگا گیانیندر نے کیا ہے۔ انہوں نے آج شیموگہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلورو میں غنڈہ گردی پر لگام کسنے کیلئے اور ریئل اسٹیٹ ، ڈرگس مافیا کوروکنے کیلئے سخت کارروائی کرنے عہدیداروں کو حکم دیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں پھنسےکرناٹک کے شہریوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کیلئےاورانکو باحفاظت بھارت لانے کیلئے آئی پی ایس افسراومیش کمار کومقررکیا گیاہے۔
