دہلی:(انقلاب نیوزبیورو):۔ ان لوگوں کے لیے راحت کی خبر ہے جو کورونا وبا کی وجہ سے اپنی ملازمتیں کھو چکے ہیں۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ حکومت 2022 تک ان تمام لوگوں کےای پی ایف اواکاؤنٹ میںپی ایف شراکت جمع کرے گی جنہوں نے اس وبا کے دوران اپنی ملازمتیں کھو دی ہیں۔ وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ ای پی ایف او میں رجسٹرڈ ہوں گے صرف وہی لوگ اس سہولت کا فائدہ حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے روزگار کے بحران کے پیش نظر اس سال کے لئے منریگا کا بجٹ 60 ہزار کروڑ روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ مرکزی حکومت 2022 تک آجر کے ساتھ ساتھ ملازم کا پی ایف حصہ ان لوگوں کو ادا کرے گی جنہوں نے اپنی ملازمتیں کھو دیں لیکن رسمی شعبے میں چھوٹے پیمانے کی نوکریوں میں کام کرنے کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔ ان یونٹس کاای پی ایف اومیں رجسٹریشن ہونے پر ہی یہ سہولت دی جائے گی۔
