شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔ شیموگہ کارپوریشن کے حدود میں غیر مناسب طریقوں سےٹیکس کی رقومات میں اضافےکئے گئے ہیں جس کی مذمت میںناگریکا حکو ویدیکے کی جانب سے 26اگست کو ہونے والے احتجاج میں کانگریس پارٹی کی حمایت رہے گی۔ اس بات کا اظہار سابق رکن اسمبلی کے بی پرسنا کمار نےکیاہے۔انہوں نےپیر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس میں فی الحال 15 فیصد تک کااضافہ ہوا ہے۔ ہر سال ایس آر ریٹ پر 5فیصد شرحِ ٹیکس میں اضافہ کرنے کا کارپوریشن نےنامناسب فیصلہ کیا ہے۔ پہلے ہی ناگریکاہتا رکشنا ویدیکے کی جانب سے متفقہ طور پرجدوجہد کررہا ہے۔ پرسننا کمار نے کہا کہ کارپوریشن سے کئی دفعہ گذارش کے باوجود بھی ٹیکس میں کمی لانےکی کوشش نہیں ہورہی ہے۔ اگر ٹیکس میں اضافہ کیا جاتا ہے تو 15 ویں مالیاتی منصوبے کے تحت سبسڈی نہیں ملےگی ، ایسا حکومت کہہ رہی ہے۔ یہ کہنا کارپوریشن حکام کا ہے۔کورونا کے اس مشکل وقت کے دوران لوگوں کیلئے زندگی گزارنا ہی بہت مشکل کام بن چکا ہے ۔لیکن حکومت کا ٹیکس میں اضافہ کرنا درست نہیں ہے۔ چھوٹے مکان بنانے والے اگرکرایہ داروں کو رکھتے ہیں تو بھی ہر سال انہیں 20 فیصد کرایہ کی رقم تشخیص کرنےمیں خرچ کرنی پڑجائیگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ٹیکس میں اضافوں کا فیصلہ فوری طور پر واپس لینا چاہئے ۔مزید بتایا کہ اسمارٹ سٹی کے نام پرہورہے ترقیاتی کام نہایت ہی گھٹیا معیار والےہیں۔ ان کاموں کوپرپیسہ برباد کیا جارہا ہے۔ انہیں فوری بند کر کے پراپرٹی ٹیکس اکاؤنٹ میںرقم جمع کرانا چاہیےاور ٹیکس کی ادائیگی میں چھوٹ دینے کا دبائو ڈالاہے۔ پریس کانفرنس میں کارپوریشن کی اپوزیشن لیڈر یمونا رنگے گوڑا، رکن آر سی نائک، ریکھا رنگناتھ، مہک شریف، اہم افراد میں شیام سندر، کے رنگناتھ، منجوناتھ وغیرہ موجودتھے۔
