شیموگہ :(انقلاب نیوزبیورو):۔پچھلے دنوں ناشر اسلام کی جانب سے سالانہ جلسہ منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پرحافظ عبداللطیف کو حضرت عبداللہؓ بن مسعود ایوارڈ سے نوازہ گیا۔یاد رہےکہ ناشر اسلام ہر سال شہر شیموگہ کے ملی اور قومی خدمات انجام دینے والے اداروں اور شخصیات کو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازتاہے۔ امسال مسجد رضوان کے امام حافظ عبداللطیف کو "حضرت عبداللہؓ بن مسعود ایوارڈ” سے نوازہ گیا۔حافظ عبداللطیف کا تعلق شہر کے اولڈ منڈلی سے ہے۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم کا آغاز مدرسہ مظہر العلوم شیموگہ سے کیا۔ بعد از آپ نے اُس زمانہ کے مشہور ومعروف استاذالاستاذہ قاری عبدالکریم دامت برکاتہ کے پاس حفظِ قرآنِ مجید کی تکمیل کا شرف حاصل کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ مدنی مسجدشیموگہ میں ڈھائی سال امامت کے منصب رہے پھر ڈھائی سال آپ نے کڈیکل کی مسجد میں امامت کی۔ بعد ازاں آپ نے 17 سال کڈور کی جامع مسجد میں امامت کے خدمات انجام دیتے رہے۔ پھرآپ نے مسجد رضوان ، کے آر پورم شیموگہ میں 18 سال امامت کے منصب پر فائز رہے۔ آپ کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ آپ مسلسل 45 سال تک رمضان المبارک میں محراب یعنی قرآنِ مجید سناتے رہے۔آپ نہایت ہی نرم مزاج ، سادگی پسند اور ملنسارشخصیت کے مالک ہیں۔ آپ خدمت کے دوران وقت کی پابندی فرماتے رہے۔
