بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔کرناٹکا ہائی کورٹ میںانسداد گائوکشی وتحفظ قانون کے خلاف جس عوامی مفادِ عامہ (پی آئی ایل) پر سنوائی ہورہی ہے،اُس سنوائی کی تاریخ پھر ایک مرتبہ نئے سرے سے دی گئی ہے۔کرناٹکا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے اوکھا،اس وقت سپریم کورٹ کے جج کے طور پر منتخب ہوئے ہیں،اس وجہ سے26/اگست سے جو متواتر سنوائی اس قانون کو لیکر ہونی تھی، وہ اب ملتوی کی گئی ہے۔اگلی سنوائی 8/ستمبر کوہوگی جو کارگذار چیف جسٹس کے ذریعے کی جائیگی۔دریں اثناء پی آئی ایل کی وکالت کررہے اڈوکیٹ رحمت اللہ کوتوال نے کہاکہ ہم نےتحریری جواب عدالت میں دائرکردیاہے،اب اگلی سنوائی میں اس معاملے پر مثبت فیصلہ آنے کی اُمیدہے۔
