میسورعصمت دری کے ملزمان کو سخت سزادی جائے:ویلفیر پارٹی آف انڈیا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ویمن ونگ کی صدر طلعت یاسمین نے میسور ریپ کے وحشیانہ واقعہ کی مذمت اور جسٹس ورما کمیٹی کی سفارشات پر زور دیا ہے۔ریاست میں خواتین اور طالبات کی عصمت دری ، حملہ ، قتل اور مشتبہ اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رکشیتا ، دانمما ، کویتا ، رینوکاسمیت کئی طلباء حالیہ برسوں میں اجتماعی عصمت دری ، مشکوک موت اور قتل کا شکار ہوئے ہیں۔ لیکن اس طرح کے وحشیانہ واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہورہاہے لیکن انہیں روکنے میں حکومتیں اور محکمہ پولیس ناکام نظرآرہے ہیں،جس کی زندہ مثال ریاست کرناٹک کے میسور میں ہوئی اجتماعی عصمت دری ہے۔ طلعت یاسمین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور غیر جانبدارانہ ، شفاف اور غیر سیاسی تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ چلائے اور متاثرہ خاندان کے لیے مناسب تحفظ فراہم کرے ۔ریاستی وزیر داخلہ ارگا گینانیندرا جو ایک اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں لیکن انہوں نے ریپ متاثرہ کو لیکر جو بیان دیاہے وہ شرمناک بیان ہے۔ویلفیرپارٹی آف انڈیانے مطالبہ کیاہے کہ ریاستی حکومت اس تعلق سے سنجیدگی کے ساتھ معاملے کی تحقیقات کروائے اور ملزمان کے خلاف سخت سے سخت سے کارروائی کرے۔