کوپل:۔ریاست کرناٹک کی مشہور شاعرہ ومعلمہ نسیم خان صبا کا آج یعنی بروزپیردوپہر30.12 بجے انتقال کرگئی ہیں۔نسیم خانم صبا روزنامہ آج کاانقلاب کیلئے بھی مستقل طو رپر لکھا کرتی تھیں او ر وہ اپنی شعر وشاعری کے ذریعے اُمت مسلمہ کا وقار اور وجود یاددلانے کی کوشش کیا کرتی تھیں۔سرکاری معلمہ ہونے کے باوجود نسیم خان صبا نے ہمیشہ اپنے کلام میں حکومت کو دوٹوک تنقید کی تھی۔کوپل کے سرکاری اردو اسکول میں خدمات انجام دینے والی نسیم خانم صباملّی ،سماجی ودینی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہا کرتی تھیں۔پچھلے ایک مہینے سے ان کی طبیعت شدید نا ساز تھی ۔ انہوں نے چند مشاعروں میں بھی شرکت کی تھی اور وہاں پر انہوں نے ہمیشہ سے ہی باحجاب ہوکر اپنا کلام پیش کیاتھا۔انہوں نے کرناٹک کے اہلِ قلم نامی واٹس گروپ میں معروف علمی شخصیت و الامین تحریک کے روح رواں ممتاز احمد خان کی رحلت پر ایک شعر یوں لکھا تھا،
درسگاہ فکر وفن سے جو ہوئے رخصت صباؔ
آسمان ان کی لحد پر پھو ل برسائے صدا
مرحومہ کے انتقال پر ادبی حلقے میں گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے اور ان کی مغفرت کیلئے دعاکی گذارش کی گئی ہے۔
