شہرمیں ٹو وہیلرس سواریوں کی چوری کرنے والےچار ملزمان گرفتار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر کرائم
شیموگہ:۔شہرکے تنگا پولیس تھانے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاع موٹر بائک چوروں کو گرفتارکرتےہوئے ان کے پاس سے10 لاکھ مالیت کے22 موٹر بائک ضبط کئے ہیں۔ملزمان کی شناخت بھدراوتی کےسہیل پاشاہ،شیموگہ شہرکے محمد حارث،فضل اور ساحل سیٹھ ہیں۔ ان کے خلاف شیموگہ ضلع کے مختلف پولیس تھانوں میں18 سے زائد معاملات درج کئے گئے ہیں،ساتھ میں ہونالی پولیس تھانے کے حدودمیں 2/چکمگلورو ضلع کےبیرور اور کڑورمیں ایک ایک معاملہ درج کیاگیاہے۔ملزمان کے پا س سے 10 لاکھ روپئے مالیت کے22 موٹر بائک ضبط کئے گئے ہیں۔شیموگہ سٹی کے ڈی وائی ایس پی پرشانت کی قیادت میں سرکل انسپکٹردیپک اوردیگر اہلکار شریک رہے۔
بے روزگاری اور لاپرواہی بنارہی ہے چور :۔اس واردات میں پکڑے جانے والےچاروں ملزمان مسلم طبقے سے ہیں اور ان کے علاوہ شہرمیں مزید کئی نوجوان چوری،ڈکیتی اور نشیلی اشیاء کے خریدوفروخت کے معاملات میں ملوث ہیں،اس کی دووجوہات بتائی جارہی ہیں،پہلی وجہ بے روزگاری تو دوسری وجہ معاشرے میں نوجوانوں کے تئیں لاپرواہی ہے۔کئی نوجوان روزگارتلاش کررہے ہیں ، لیکن انہیں معقول روگارنہ ملنے کے سبب وہ غلط راہ اختیار کررہے ہیں۔چوری اور نشیلی اشیاء کو فروخت کرنا آج مجبوری سے زیادہ عادت ہوچکی ہے اور نوجوان غلط طریقے سے کمائے ہوئے پیسوں کوبھی عیاشی کیلئے استعمال کررہے ہیں۔