رہائشی مکانات کیلئے حق پترکا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔رہائشی مکانات کیلئے حق پتر دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جناپرا ہتارکشنا ویدیکے کی قیادت میں لکین کوپہ گیٹ شانتی نگر کےباشندوں نے آج ضلع انتظامیہ دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ایک عرضی داخل کی ہے۔مظاہرین بتایا کہ شیموگہ تعلقہ کے ندیگے قریہ لکینا کوپہ گرام کی سروے نمبر 25کی کل 20 ایکڑ اراضی اسوسیشن کے نام پر منظورکی گئی ہے۔ اس زمین پرایسوسیشن کے غریب اور غیر رہائشی اراکین کیلئے فی کس 30 سے ​​40 فٹ اراضی مختص کی گئی ہے۔ ان سائٹوں کے سلسلے میں 518 پٹہ مستحقین کو مختص کیا گیاہے۔مختص کردہ زمینات پر صارفین نے مکانات کی تعمیر کرکے رہائش پذیر ہیں۔ رہایشیوں کوپاہنی اور میوٹیشن میں ریونیو زمین کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ اس کے متعلق 4مرتبہ سروے پوڈی کی درستی اور 4 مرتبہ بورڈنصب کرتے ہوئے اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ روپئے سے زائد رقم اسوسیشن کے صدر اور نائب صدر کے نام سے جمع کئے گئے ہیں۔ لیکن اب تک ان مکانات کو حق پتر دیتے ہوئے اس اراضی کو اسوسیشن کے نام سے کھاتہ بنانے کی درخواست کی گئی ہے لیکن اب تک نہ ہی کھاتہ بنایا گیاہے اورنہ ہی رقم دی جارہی ہے اسطرح بے وجہ صارفین کو پریشان کیا جارہا ہے کہتے ہوئے مظاہرین نے برہمی ظاہر کی۔ احتجاجیوں نے مطالبہ کیاہے اس سلسلے میں ضلع پنچایت، تعلقہ پنچایت اور گرام پنچایت اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔فوری طور پر اس اراضی پر مکانات کی تعمیر کرکے مقیم باشندوں کو حق پتر دینے پر دبائو ڈالاہے۔ اس موقع پر جناپرا ہتارکشنا ویدیکے کے صدر حیات ، بالاجی، بھارگوی، گنیش وغیرہ موجودتھے۔