کرناٹک میں لاک ڈاؤن کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں: یڈی یورپا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا نے ریاست میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آئندہ کارروائی کے بارے میں فیصلہ کرنے کیلئے 18 اپریل کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ یڈی یورپا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا کوئی سوال نہیں ہے۔وزیر اعلی نے واضح کیا کہ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی (ٹی اے سی) نے لاک ڈاؤن کی سفارش نہیں کی۔ یڈی یورپا نے کہا کہ میں ٹی اے سی میں ہوں۔ کسی نے لاک ڈاؤن کی سفارش نہیں کی۔ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان جن میں سابق وزرائے اعلی سدارمیا اور ایچ ڈی کمارسوامی اور کانگریس کے ریاستی چیف ڈی کے شیوکمار شامل ہیں ، 18 اپریل کو ہونے والی کل جماعتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے لوگوں کے تعاون پر زور دیتے ہوئے یڈی یورپا نے کہا کہ رات کا کرفیو 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ماسک کا استعمال کرنے، اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنا چاہئے۔ یدیورپا نے کہاکہ میں لوگوں سے تعاون کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔