شیموگہ :(انقلاب نیوزبیورو):۔رسوئی گیس سمیت روزمرہ کی ضروریات کی چیزوں کی قیمتوںمیں اضافہ کرتی جارہی مرکزی اقتدار والی بی جے پی حکومت کے خلاف شیموگہ ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس آج بڑے پیمانے پراحتجاج کیا ہے۔ احتجاجیوں نے مہاویر سرکل کا محاصرہ کرتےہوئے بیچ سڑک پر لکڑیوں کا چولہا جلایا اور شدید برہمی کا اظہار کیاگیا۔ مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ روزانہ رسوئی گیس، سمیت ہر ضروری چیزوں کے دام آسمان چھوتے جارہے ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہیں لیکن اسکے باوجود بھی ہمارے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑی ہی جارہی ہے۔ بی جے پی حکومت کا رویہ پوری طرح سے عوام مخالف ہے۔ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوچکا ہے۔ ملک میں اچھے دن لانے کے جھوٹے دعوے کرکے روزانہ قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ کوویڈکے اس مشکل حالات میں بھی عام لوگوں کی زندگیوں پر اسطرح کا بوجھ ڈالنا ناقابل قبول ہے۔ مزیدپہلے ہی کئی کسان اور مزدوروں کے مخالف پالیسیوں کا نفاذ کرکے مرکزی حکومت ثابت کرچکی ہے کہ وہ عوام کے مخالفت میں ہے۔ ملک کے تینوں شعبوں کی نجکاری کرنے والی حکومت کوویڈ پرقابو پانے میںناکام ہوئی ہے ۔ سپریم کورٹ کے بار بار خبردار کرنے کے بعد بھی اپنی حرکتوں اور اپنی من مانیوں سے باز نہیں آرہی ہے۔عوام دشمن بی جے پی حکومت کو جلد سے جلد برطرف کیا جاناچاہئے۔ یوتھ کانگریس نےصدرہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوراً مرکز کی بی جے پی حکومت کو برطرف کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کی ریاستی نائب صدر بھویا، ریاستی یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری ایم پروین کمار، شیموگہ ضلعی نگران کار پردیپ، ریاستی سکریٹری محمد رفیع، یمونا رنگے گوڑا، کےرنگناتھ، بھدراوتی دیہی صدرآفتاب احمد، مستان ، تبریز وغیرہ موجودتھے۔
