داونگیرے:۔مرکزی حکومت کی جانب سے سے روز روز روز مرہ استعمال کی چیزین پیٹرول ،ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں کررہی اضافہ کی وجہ انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہےحکومت انسانی زندگیون کے ساتھ مذاق کا ماحول بنا رہی ہے۔شہر کے جئے دیوا سرکل میں شہر کی جنوب اسمبلی حلقہ کے یوتھ کانگریس کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ،یوتھ کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری سید خالد احمد نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت میں ملک میں ہٹلر کے دور کی یا د تازہ ہورہی ہے،اچھے دنوں کے چکر میں عوام نے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی کا کام کیا مرکزی حکومت کے پاس جھو ٹ کے سوا عوام کی بھلائی کا کوئی بھی پروگرام نہیں ہے مرکز کی مودی حکومت اقتدار مین آنے کے بعد عوام کو آنکھجون کے آنسوؤن سے ست ہاتھ دھونے کی نوبت آئی ،اس نظام کو ملک کے نوجوان کو چاہئے کہ آگے بڑھ کر سبق سکھانے کی تیاری کرینورنہ ملک میں بے روزگاری مہنگائی ،جرائم کہ ابھی کل کی بات ہے کہ رابعہ سیفی جو سیول ڈیفینس میں کام کررہی تھی کہ اجتماعی عصمت دری کے بعد نہایت بے دردی سے قتل کردیا گیا جس کی تفصیلات سے انسانی روھ کانپ اُٹھتی ہے حکومت ہے کہ خاموش تماشائی ،اس موقع پر نوین نلواڈی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو راستہ بھٹکانے کی کوشش نریندر مودی حکومت نوجوانوں کے ساتھ ایک بیانک دھوکہ دینے کی اب بھی کوشش میں لگی ہوئی ہے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل میں ڈال رہی مودی حکومت کی طرز حکومت کو آج سب مذمت کرنے کی ضرورت ہے،احتجاج میں گڈی گڈال منجوناتھ ،ونے جوگپاناور ،پرمود کے وی ، محمد زکریا ،محبوب باشاہ، ابھیشیک ، پرشورام ، گووینداراج، وغیرہ شریک رہے۔
