بنگلورو:۔کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یڈی یورپانے ریاست کے روڈ ٹرانسپورٹ ملازمین کے احتجاج پر سخت پیغام دیتے ہوئے کہاکہ مزید ایک مہینہ بھی احتجاج کیاجائے تو ہم6 ویں پے کمیشن کو پورانہیں کرینگے اور یہ ممکن نہیں ہے۔انہوںنے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جو ملازمین احتجاج کررہے ہیں ہم انہیں تنخواہ نہیں دینگے،یوگادی تہوارکے موقع پر جو احتجاج کررہے ہیں اس سے عام لوگوں کو نقصان اٹھاناپڑرہاہے ،تہوار کے موقع پر احتجاج کرتے ہوئے عام لوگوں کو پریشان کرنے کی بات قابلِ افسوس ہے اور اس کیلئے میرےپاس معافی نہیں ہے۔جو ملازمین کام کررہے ہیں صرف انہیں تنخواہ دی جائیگی،لیکن احتجاج کرنےو الوں کو کوئی تنخوا ہ نہیں دی جائیگی۔حکومت جلدہی ٹرانسپورٹیشن کیلئے متبادل ذرائع عمل میں لائیگی،جس کی بات سُن کر احتجاج کیاجارہاہے،اُس سے بات کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کی بات سُن کر روڈ ٹرانسپورٹ ملازمین کے احتجاج کی قیادت کررہے تنظیم کے صدر کوڑی ہلی چندرشیکھر نے کہاکہ یڈی یورپا کا یہ بیان تانا شاہی کا طریقہ ہے،وزیر اعلیٰ نے اب تک ٹرانسپورٹ ملازمین کے مسئلے کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیںکی ہے،ہم نے کبھی بھی6ویں پے کمیشن کا مطالبہ نہیں کیاتھا،بلکہ تنخواہوںمیں اضافہ کرنے کی گذارش کی تھی،تہوارکے عین موقع پر یڈی یورپانے ملازمین کے ساتھ ناانصافی کی ہے،یہ افسوسناک بات ہے۔مارچ کے مہینے میں ملازمین کو تنخواہ نہیں دی گئی ہے،اس لئے جلدہی ہم ریاست کے تمام ڈیپو مینجروں کے خلاف پولیس میں معاملہ درج کروائینگے۔
