تریکرے میونسپل کائونسل میںکانگریس کی زبردست جیت

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

چکمگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔ضلع کے تریکرے شہرمیں آ ہوئے میونسپل کائونسل کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو زبردست کامیابی ہاتھ لگی ہے۔23 وارڈوں میں15 وارڈوں میں کانگریس نے فتح کا جھنڈالہرایاہے،جبکہ بی جے پی ایک ہی وارڈ میں کامیاب ہوئی ہے،7وارڈوں میں آزادامیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔تریکرے میں ایک وارڈ ایسابھی رہاجہاں پرایک امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوا۔تریکرے اسمبلی حلقے میں بی جے پی کارکن اسمبلی ہے لیکن ان کی موجودگی میں ہی اس طرح کی شکست ان کیلئے شرمناک قراردی جارہی ہے ۔ وہیں جن7 آزاد امیدواروں کی کامیابی ہوئی ہےوہ بھی کانگریس سے ہی تعلق رکھتے ہیں،ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے باغی امیدواروں کے طورپر انتخابات میں شامل ہوئے۔تریکرے اس وقت بی جے پی کا ہی گڑھ ہے،یہاں شوبھا کرندولاجے،سی ٹی روی،رکن اسمبلی سریش کا تعلق بی جے پی سے ہی ہے،ایسے میں کانگریس کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں پر بی جے پی کے قدآوارلیڈروں کا اثرورسوخ پھیکہ ہے۔