سعودی عرب : معتمرین کی یومیہ تعداد بڑھا کر 70 ہزار کر دی گئی

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر

ریاض:(نیوز ایجنسی):۔سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کے مطابق معتمرین کرام کی یومیہ تعداد کو بڑھا کر 70 ہزار کر دیا گیا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر پوری طرح کاربند رہا جائے گا۔وزارت نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری سے کیا گیا۔ عمرے کی بکنگ ’توکلنا‘ ایپلی کیشن کے ذریعہ کی جا سکتی ہے۔