بجلی سے چلنے والی گاڑیاں ضروری ہوچکی ہیں: وزیر سونیل کمار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلور: بجلی سے چلنے والی گاڑیاں اب ضروری بنتی جارہی ہیں۔ اس لئے ہم بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی زیادہ حمایت کریں گے۔اس بات کا اظہار وزیر برائے ایندھن سونیل کمار نے کیا ہے۔ اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے وزیر توانائی سنیل کمار نے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت برقی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔کیونکہ برقی گاڑیوں کیلئے مستقبل میں زیادہ سے زیادہ مانگ بڑھنے کی امید ہے اس لئے حکومتیں برقی گاڑیوںکیلئے مزید ترغیب دینے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برقی گاڑیوں کیلئے ضروری سہولیات فراہم کرنےمرکزی اور ریاستی حکومتیں منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ ان گاڑیوں کا استعمال بڑھے گا اور یہ مستقبل میں ضروری ہو جائے گا۔ اس طرح ہم ری چارجنگ سنٹر کے قیام پر زیادہ زور دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت136 ریچارجنگ سنٹر بنگلور کے مختلف مقامات پر شروع ہو چکے ہیں۔ آنے والے دنوں میں 500 سے زائد مراکز بنائے جائیں گے۔اس تعلق سے بات کرتے ہوئے وزیر مُنی رتنا نے کہا کہ جب الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ریچارج کرتے ہیں تو انہیں موجودہ پیٹرول بنک میں ہی رکھا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں بھی کمی کی جانی چاہیے۔ بجلی سے چلنے والی گاڑیاں مارکیٹ میں پٹرول گاڑیوں کی قیمت سے 40 فیصد کم رعایت پر دستیاب ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آٹوموبائل کمپنیوں کوان گاڑیوں کی قیمت کم کرنا چاہئے۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ، وزیر کے سی نارائن گوڑا نے کہا کہ "ہماری صحت اور ماحول کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کا استعمال بڑھانا ہوگا۔برقی گاڑیوںکیلئے سبسڈی دی جانی چاہئے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے استعمال سے اگلے چند دنوں میں پٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔