بسوا کلیان ضمنی انتخابات : ویلفیر پارٹی آف انڈیا کریگی جے ڈی ایس امیدوار کی حمایت

اسٹیٹ نیوز
بنگلورو:۔ بسوا کلیان میں 17 اپریل 2021 کو ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ اس الیکشن میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا کرناٹک نے جنتادل سیکولر کے امیدوار یسرب علی قادری کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر کے ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعہ بات کرتے ہوئے ویلفیر پارٹی آف انڈیاکے قومی نائب صدر عبدالحمید فرحان نے کہا کہ ہماری پارٹی جتنا دل سیکولر پارٹی کے امیدوار کی بھرپور حمایت کریگی ، اسکے ساتھ ساتھ ہماری پارٹی نے امیدوار کےسامنے چند مطالبات رکھے ہیں اوریہ مطالبات پبلک مینفیسٹو کا ایک حصہ ہو نگے ۔ امیدوار اگر جیت کر آجائےتو ان مطالبات کوپوراکرنے کی گذارش کی گئی ہے۔ اس موقع پر حمایتی مکتوب ویلفیر پارٹی کے ریاستی سکریٹری مجاہد پاشاہ قریشی پارٹی کی نمائندے کرتے ہوئے امیدوار کے سپرد کریںگے۔ اس موقع پر ویلفیر پارٹی آف انڈیاکے قومی نائب صدر عبدالحمید،ظفراللہ خان، جنتادل کے قومی سکریٹری، بنڈپا کاشی پور رکن اسمبلی،وینکٹ رائو ناڈا گوڈاجے ڈی ایس رکن اسمبلی ،جے ڈی ایس سندنور، قومی میڈیا سکریٹری جاگیردار، ویلفیر پارٹی آف انڈیاکے ریاستی کمیٹی کے رکن شرنپا، ویلفیر پارٹی آف انڈیاتعلقہ صدر احمد وغیرہ موجودتھے۔