سافٹ ویر انجینئر بی آررگھو کی مثالی و کامیاب ایجاد

اسٹیٹ نیوز
چنگیری:۔برِاعظم ایشیاء کادوسرا بڑاتالاب سولے کیرہ (شانتی ساگر)جو تقریبا ‘8’ فٹ سے زائد کیچڑ سے بھرا ہوا جس کی وجہ تالاب میں اپنی حد کے برابر پانی بھر نہیں پاتا،اس کیچڑ کو نکالنے ایک بنیادی مثالی  ایجاد (پروٹو ٹائپ) نیکسجن کمپنی کے منیجر انجینئر بی آر رگھو نے تیار کیا ہے،مسلسل تین سال کی کوششوں سےتالاب میں پانی کے رہتے ہوئے بھی کیچڑ نکال سکے ایسی ایک مثالی ایجاد بی آر رگھو نے کی ہے،فی الحال بنیادی ایجاد نرم اسٹیل (مائیلڈ اسٹیل)سے کی گئی ہے،ٹھوس  انیون پر  چاروں خانوں نوکیلےڈھانچے ساڑے چار فٹ اُونچائی آدھے حصہ پر چاروں سمت سوراخ ہیں ،نوکیلے ڈھانچوں کی انیوں کے اندرونی حصہ میں خود بہ خود بند ہونےوالے دو پلیٹ  لگائے گئے ہیں ،نوکیلی انیاں پانی کے اندر پائے جانے والے کیچڑ تک پہنچ کر خود بہ خود بند ہوجاتے ہیں اور کیچڑ کو اپنے اندر بھر لیتے ہیں ،اور پانی سوراخوں سے باہر نکل جاتا ہے،اور خود ہی مشین تالاب کے اندر اُتر سکے اس طرح تیار کیا گیا ہے،فی الحال آدمی اس کو چلائے اس طرز پر بنایا گیا ہے،اگلے دنوں میں مکمل آٹومیٹک چل سکے اس جانب کوشش جارہی ہے،فی الحال مارکیٹ میں موجود کیچڑ نکالنے والی مشین کی قیمت  کچھ زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ اخراجات بھی زیادہ ہونگے،انجینئر بی آر رگھو نے بتایا  مگر ہماری کیچڑ نکالنے والی یہ مثالی ایجاد کسان دوست  ہے،کیچڑ نکالنے والی مثالی ایجادکو آئندہ دس چاکوں والی لاری کے فیلڈ ماڈل کی طرز پر ترقی دے کر سولے کیرے (شانتی ) تالاب سے کیچڑ نکالنے پچھلے پانچ سالوں سے کڈگا سنگھا کی سرپرستی میں کوششیں   جو ہوئی مناسب تعاؤن نا ہونے کی وجہ اس مثالی ایجاد کا منصوبہ بنایا گیا ،چنگری تعلق کے ہُنے مردہلی قصبہ کے سافٹ ویر انجینئر بی آر رگھو ہمیشہ اپنی مثبت سوچ کے ذریعہ تحفظ ماحولیات اور کسان دوست ایجادات کے ذریعہ اپنی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں ،اس سے پہلے سپپاری اُبالنے اور سکھانے کی مشین ایجاد کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرچکے ہیں ،اس سے متعلق روزنامہ سالار و آج کا انقلاب اردو اخبارات میں بھی رپورٹ شایع ہوچکی تھی۔