پیاز کی پیداوارکرنےو الے کسانوں کی مدد کیلئے حکومت آگے آئے:بسوراج وی شیوگنگا

اسٹیٹ نیوز
چنگیری:۔مرکزی وریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ پیاز اگانے والے کسانوں کی مدد کے لئے سامنے آئےاور پیاز کی مناسب و تائیدی  قیمت طئے کرتے ہوئے خریدی جائے ورنہ ضلع کسان کانگریس کسانوںکے حق کیلئے پر زور احتجاج کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار ضلع کسان کانگریس صدر بسوراج وی شیوگنگا نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ،مزید کہا کہ روز مرہ استعمال کی اشیاء ضروری کی قیمتوں میں روز بہ روز اضافے اورآسمان چھوتی مہنگائی سے عام انسان پریشانیوں میں مبتلا ہے ،مگر کسانوں کے ذریعہ اُگائی جانے والی پیاز کو مناسب قیمت نا ہونے کسان کنگال ہوتا جارہا ہے ،پیاز کی قیمت جو نا ہونے برابر ہے ،اس سے پہلے ایک کے جی پیا ز کی قیمت 30 سے 40 روپیئے تھی  اب 5سے 10  روپیئے فی کلو پیا ز ہونے سے کسانوں کی حالت دیکھی نہیں جاتی اپنی محنت سے کاشت کرتے ہوئے کسان اس ملک کی عوام کو کھانا فراہم کرتا ہے اس کی یہ حالت کہ فصل کی قمیت ہی نہیں ایسے میں کسان اپنی پیداوار جب مارکیٹ لاتا ہے تو کوئی پوچھنےوالاکوئی نہیں بسوراج نےاپنے گہرے دکھ کا اظہار کیامزید یہ کہ داونگیرے کے آس پاس ضلعون کے کسان جب اپنی پیداوار مارکیٹ لے آتے ہیں تو انہیں کرایہ اور مزدوری کی رقم تک ہاتھ نہیں آتی ،لہذاء مرکزی و ریاستی حکومت کسانوں اس حال پر توجہ کی ضرورت ہے ورنہ ضلع کسان کانگریس کسانوں کے حق کیلئے پر زور احتجاج پر اُتر آئے گی۔