ساگر:(انقلاب نیوزبیورو):۔صفاء بیت المال شاخ ساگر کی جانب سے ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی 45 بیواگان ومستحقین میں فی فرد500,300 وظائف تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر مدرسہ امداد العلوم کے صدرمقبول احمد، ارشاد علی خان اور صفاء کےذمہ دار مولانا کلیم اللہ کے ہاتھوں تقسیمِ کیا گیا ایک خادمِ دین کے والد کے کینسر کے علا ج کیلئے 10000دس ہزار روپے امداد کیا گیا۔ الحمدللہ صفاء ٹیلرنگ سنٹر کےنام سے 10دس سلائی کلاسس کے بیاچس ہو چکے ہیں 19 اکتوبر2021 اکتوبر سے گیارہویں بیاچ کی شروعات ہونے جارہی ہے،بہت جلد ٹیلرنگ سرٹیفکیٹ کےساتھ غریب ومستحق بچیوں میں مفت ٹیلرنگ مشین دینےکا منصوبہ ہے۔
