بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔بنگلورومیں ایک انتہائی دل دہلانے والے واقعہ میں 9مہینے کے معصوم بچہ کوموت نیندسلاکر4افراد انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خودکشی کرگئے۔کہاجارہاہے کہ گھریلوناچاقی اورجھگڑے کی وجہ سے مقامی اخبار کے مدیراوران کے کنبہ نے خودکشی کرلی ہے۔یہ کہاجارہاہے کہ گزشتہ پانچ دن قبل اس کنبہ نے خودکشی کی ہے۔خودکشی کرنے والے مقامی اخبارکے کنبہ کی شناخت بھارتی (50)، سنچن(33)،سندھورانی (30) ،مدھو ساگر(27)کے طورپرکی گئی ہے،کنبہ نے خودکشی سے پہلے ایک 9مہینے کے بچے کوکنبہ نے موت کے گھاٹ اتاراہے۔ایک ہی گھرمیں خودکشی کرنے والے چاروں کی لاشیں پائی گئی ہیں۔یہ واقعہ بنگلوروکے تگرپالیہ میں و اقع مکان میں پیش آیاہے۔گھریلوجھگڑے کی وجہ سے پابچ افرادکی موت کے دوران تین سالہ لڑکاخوش قسمتی سے بچ گیاہے،گزشتہ پانچ دنوں سے وہ لڑکاکھانے پینے کے بغیرپانچ لاشوں کے درمیان رہ رہاتھا۔یہ افسوسناک واقعہ تاخیرسے سامنے آیاہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھریلوجھگڑے کے نتیجہ میں چاروں نے خودکشی کرلی ہے۔گھرمیں ہردن جھگڑے ہوتے رہنے کی جانکاری ملی ہے۔بیاڈرہلی پولیس تھانے کے اہلکارجائے واردات پہنچ کرواقعہ سے متعلق مزیدجانکاری حاصل کررہے ہیں۔اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
