صفائی کرمچاریوں کے مطالبوں کو پورا کرنے کی حقیقی کوشش کی جائیگی:میئر

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :(انقلاب نیوزبیورو):۔کسان ، فوجی اور صفائی کرمچاری ہمارے ملک کی ملکیت ہیں۔ اس ملکیت کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم صفائی کرمچاریوں کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے ایماندارانہ کوشش کریں گے۔اس بات کا اظہارسٹی کارپوریشن میئر سنیتاایس انپا نے کیا ہے۔ انہوں نے آج شہر کے کوئمپورنگا مندرا میں سٹی کارپوریشن کے زیر اہتمام” صفائی کرمچاریوں کا دن”کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صفائی کرمچاریوں کی خدمات ہم سب کیلئے ضروری ہے اور ہمیں ان کی خوشحالی کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔ حکومت صفائی کرمچاریوںکو عزت وحترام دینے کیلئے تمام ضروری سہولیات مہیا کر رہی ہے ۔ انکے اعزاز میں ہی صفائی کرمچاریوں کے دن کی تقریب بھی منائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تالی بھاگیہ اسکیم کے تحت محنتی کرمچاریوںکے خاندان میں شادی کیلئے50 ہزار رپیوں کوبلدیہ کی جانب سے ایک تحفہ کی شکل میں دیاجارہا ہے۔ اس کے علاوہ ان مزدوروں کی تقریبات کیلئے علیحدہ کمیونٹی ہال کا مطالبہ کرتے ہوئے 4کروڑ کی لاگت سے سمودایا بھون کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی صحت بہت اہم ہے اور باقاعدگی سےصحت کی جانچ کیلئے کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں۔ آئندہ ماہ 10 اکتوبرسے پہلے تمام کرمچاریوں کی صحت کی جانچ کروانے کی کمشنر کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے۔اس موقع پرایس این چنبسپا نےبات کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کرمچاری ہم سب کی صحت کے محافظ ہیں۔بلدیہ کی پوزیشن پارٹی لیڈریمونا رنگے گوڑا نے کہا کہ آج کا دن ان مزدوروںکیلئے جشن منانے کا دن ہے جو ہر وقت صفائی کیلئے کوشاں رہتےہیں ۔اپنی زندگیوں اورصحت کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کی زندگی کو خوشحال اورصاف ستھرا رکھنے کیلئے محنت کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو ضروری سہولیات فراہم کرنےکیلئے انتظامیہ اور اپوزیشن جماعتیں تمام کوکوشش کرنی چاہئے ۔ کارپوریشن کمشنر چدانند ایس وٹارےنے بات کرتے ہوئے کہاکہ صفائی کرمچاریوں کی بہترین زندگی کیلئے بلدیہ کی جانب سے بہت سارے منصوبے اور سہولیات دی جارہی ہیں۔ گرہا بھاگیہ منصوبے کے تحت 168 مکانات کی تعمیر کا کام جاری ہے، مئی کے آخر تک تکمیل ہونے کی امید ہے۔ 22 مزدوروں کو ترقی دی گئی ہے۔ 2018 میں 38 مزدوروں کو مستقل ملازمت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف ، ای ایس آئی ، ایس بی آئی پالیسی، تالی بھاگیہ اسکیم اور طبی معائنے کی سہولت سمیت کئی ساری سہولیات مہیاکی جارہی ہیں۔کرناٹک اسٹیٹ میونسپل آفیسراور ایمپلائز یونین کے جنرل سکریٹری این گووندپا نے میئر سے اپیل کی جس میں صفائی کرمچاریوںکیلئے مستقل ملازمت ،بلا امتیاز تنخواہ سمیت 11 مطالبات کو پورا کرنے کی درخواست کی گئی۔پروگرام میں سال 2020-21 میں بہترین خدمات انجام دینے والے کرمچاریوں، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن سمیت دیگر ملازمین اور کوویڈ کی دوسری لہر میں مرنے والے کورونا وارئرس کے اہل خانہ کو اس موقع پر تہنیت پیش کی گئی۔ اس اجلاس میں کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شنکر گنی، کرناٹکا اسٹیٹ کارپوریشن آفیسر اور ملازمین اسوسیشن کے صدر ایم مارپا، اسٹانڈنگ کمیٹی کے صدر ، کارپوریٹر، صفائی کرمچاری ، شعبہ واسوسیشن کے اراکین سمیت کئی مخصوص افراد موجودتھے۔