دہلی:(انقلاب نیوزبیورو):۔ یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی) نے 2020 میں ہوئے سیول سروسیز امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اس امتحان میں کل 761 طلبا پاس ہوئے ہیں۔ بہار سے تعلق رکھنے والے شبھم کمار نام کے طالب علم نے امتحانات میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ اس بار بھی سیول امتحانات میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ ٹاپ -5 میں سے 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ یو پی ایس سی کی طرف سے دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ منتخب کئےگئے کل امیدواروں میں سے 545 مرد اور 216 خواتین ہیں۔ واضح رہے کہ یہ نتائج سول سروسیز کیلئے سال 2020 میں ہوئے امتحانات ہوئے ہیں۔یوپی ایس سی نے کل 761 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی ہے۔ 761 میں 263 امیدوار جنرل زمرے سے، 86 امیدوار ای ڈبلیو ایس زمرے سے ہیں۔ 229 امیدوار اوبی سی طبقے سے جبکہ 122 امیدوار ایس سی زمرے کے ہیں۔ ایس ٹی زمرے کے 61 امیدوار پاس ہوئے ہیں۔سول سرویسز 2020 کے ٹاپ-10 امیدوار اس طرح سے ہیں۔ شبھم کمار، جگرتی اوستھی، انکتا جین،یش جالوکا، ممتا یادو، میرا کے، پروین کمار،جیوانی کارتک ناگجی بھائی، اپلا مشرا، ستیم گاندھی نے ٹاپ10 میں کامیابی حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ اس بار پبلک سروس کمیشن کی سول سروسیز امتحانات 2020 میں کل 761 طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ شبھم کمار نام کے طالب علم نے امتحانات میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ اس بار بھی سول امتحانات میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ ٹاپ -5 میں سے 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ یو پی ایس سی کی طرف سے دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ منتخب کئے گئے کل امیدواروں میں سے 545 مرد اور 216 خواتین ہیں۔ واضح رہے کہ یہ نتائج سول سروسیز کے لئے ہوئے 2020 میں ہوئے امتحانات کے ہیں۔ان امتحانات میں ملک بھر کے مختلف ریاستوں سے25 مسلم امیدواربھی کامیاب ہوئے ہیں،23 واں رینک پر صدف چودھری ،54 ویں نمبر پر فیضان احمد ،63واں رینک دینہ دستگیر،129واں رینک شاہداحمد،203 واں رینک محمد ایوب،217واں رینک شہاناز،226واں رینک وسیم احمد بھٹ،234واں رینک بشریٰ بانو،256واں رینک ریشمہ،270واں رینک محمد حارث سومائیر،282واں رینک التمش غازی،283واں رینک احمد حسن الزماں چودھری،316واں رینک سارہ اشرف،389واں رینک محیب اللہ انصاری،423واں رینک زیبہ خان،447واں رینک فیضل رضا،450واں رینک محمدیعقوب،493واں رینک محمد جاوید،558واں رینک خان عاصم کفایت خان،569واں رینک سید زاہد علی،589واں رینک محمد رسوین،597واں رینک محمد شاہد،611واں رینک اقبال رسول دار،738واں رینک ماجد اقبال خان،545واں رینک الطاف محمد شیخ کامیاب ہونے والےنوجوان ہیں۔اس فہرست میں غور طلب بات یہ بھی رہی ہے کہ لڑکیوں سے زیادہ یوپی ایس سی کے امتحان میں لڑکوں نےسبقت حاصل کی ہے۔
