جلگاؤں:۔اردو پڑھنے والےاور پڑھانےو الے اکثر یہ سوچتے ہیں کہ اردو پڑھنے سے اُن کامستقبل تابناک ہوجاتاہے او روہ اردو پڑھ کر اپنی زندگی تباہ وبرباد کرلیتے ہیں،لیکن بھارت کے سب سے بڑے امتحان میں شمارہو نے والے یو پی ایس سی کے امتحان میں ایک نوجوان ایسے بھی ہیں جنہوں نے اردو زبان کی تذلیل کرنے والوں کے منہ طمانچہ رسیدکرتے ہوئے یہ ثابت کردیاہے کہ اردو پڑھنے سے زندگی تباہ نہیں ہوتی ،بلکہ زندگی بنائی بھی جاسکتی ہے۔یو پی ایس سی کے امتحان میں اردومیڈیم سےامتحان لیتے ہوئے دھولیہ کے محمد عاصم خان نے558 واں رینگ حاصل کرتے ہوئے آئی اے ایس کاانتخاب کیاہے۔رب کائنات میں ہر انسان اپنی زندگی میں کئی خواب دیکھتا ہے۔لیکن ان خوابوں کو سچ کرنے کیلئے کڑی محنت ،لگن اور ضد کی ضرورت ہوتی ہیں۔اسی محنت کے بل پر دھولیہ کے عاصم خان لیاقت خان اس نوجوان نے یوپی ایس سی امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اردو کے بازیگر بن گئے۔عاصم خان نےیوپی ایس سی امتحان میں558 ویں رینک حاصل کیاہے۔جس میں قابل ذکر اور اہم بات یہ رہی کہ ان کی پوری تعلیم بذریعے اردوزبان میں ہوئی۔اس طرح یوپی ایس سی امتحان بھی اردو میں ہی دیا۔ملک بھر میں اردو کے ذریعے تعلیم میں امتحان کامیاب ہونے والے امسال عاصم خان اکلوتے امیدوار ہیں۔ زبان کوئی دقت نہیں اس کا اعلیٰ ثبوت دیتے ہوئےیو پی ایس سی کے امتحان کواردو زبان میں لکھ کر عاصم خان اردو زبان کے بازیگر ٹھہرے۔ان کے والد مدرس تھے ،جو اب سبکدوش ہوچکے ہیںجبکہ والدہ بھی معلمہ تھیں۔عاصم خان کی اس شاندار کامیابی نے ضلع دھولیہ کا نام روشن کیا ہے۔
