بنگلورو:۔ ملک بھر میں کووڈ ۔19 سے متاثرین کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے مرکزی حکومت نے سی بی ایس سی دسویں جماعت کا امتحان منسوخ اور 12ویں جماعت کے طلبا کا امتحان ملتوی کرنے سے ریاست کرناٹک میں ایس ایس ایل سی طلبا کے درمیان الجھن پیدا ہو گئی ہے۔اس الجھن کو دور کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم سریش کمار نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا ہے کہ ہماری ریاست میںایس ایس ایل سی امتحانات کا آغاز 21 ؍ جون 2021 سے ہورہا ہے۔ ریاست میں سی بی ایس سی کی طرح کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں حالات کو دیکھ کر کوئی مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔ فی الحال جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
