راج کالوئے کی تعمیرکو جلداز جلد ختم کرنے وحید اڈوکا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔ترقیاتی کاموں کے نام پر توڑے گئے راج کالوئے اگر جلدازجلد دوبارہ تعمیر نہیں کیا گیا تو اس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کئے جانے کی آگاہی سابق کارپوریٹر سیدوحیداڈو کی جانب سے سٹی کارپوریشن کو دی گئی ہے۔ شہر کے آر ایم ایل نگر مین روڈ میں ترقیاتی کام انجام دئے جارہے ہیں لیکن اس ضمن میں انڈرگرائونڈ نالیوں کیلئے راج کالوئےکی تعمیر اب تک روکی گئی ہے، چونکہ یہ مین روڈ ہے جسکی وجہ سے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں، راہ گیروں کا آنا جانا لگارہتا ہے،ان تعمیراتی کاموں کے رُک جانے کی وجہ سے عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ این ٹی روڈ اوربس اسٹانڈ سے منسلک اس روڈ میں روزانہ اسکول جانے والے بچے،گاڑیوں کی نقل وحمل ہوتی رہتی ہےلیکن کارپوریشن کے ادھورے کاموں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔سیدوحیداڈونے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس بارے میں کئی دفعہ کارپوریشن انتظامیہ کو بآورکیا گیا ہے، لیکن کسی طرح کا فائدہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری کاموں کا آغاز کرتےہوئے راج کالوئے کی تعمیرکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،ورنہ کارپوریشن کے خلاف احتجاج کیاجائیگا۔