ناشر اسلام کا دینی معلوماتی املاتی امتحان بعنوان "انبیائے کرام علیہم السلام

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ :۔ہر سال کی طرح امسال بھی ناشر اسلام شیموگہ کی جانب سے دینی معلوماتی امتحان بعنوان انبیاء کرام علیہم السلام بروز ہفتہ مورخہ 17، اپریل، 2021 شہر کے مختلف اسکولوں میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ شہر شیموگہ و اطراف و اکناف کے تمام شہریان سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس امتحان میں حصہ لے کر انبیائے کرام علیہم السلام کی سیرت سے واقفیت حاصل کریں ۔ امتحان لکھنے والوں کی سہولت کیلئے کتابچہ بھی ترتیب دیا گیاہے۔ کوویڈ 19 کی دوسری لہر کی وجہ سے حکومت کے احکامات کے مطابق اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے امتحان کا طریقہ کار میں بھی تبدیلی لائی گئی ہے۔ 17 اپریل کو سوالی پرچہ حاصل کرکے 19 اپریل کے دو بجے سے پہلے واپس پہنچانا لازمی ہوگا۔ سوالی پرچہ 80 نمبرات کا ہوگا 60 سوال کتاب سے پوچھے جائیں گے باقی 20 کتاب کے باہر کے سوالات ہونگے۔مسلم اداروں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کسی بھی مسلم اسکول میں نام درج کر ا سکتے ہیں ۔ مرد وخواتین درج ذیل اسکولوں میں اپنا نام اندراج کراسکتے ہیں ۔(1).قدوائی انگلش اسکول آر یم یل نگر ،شیموگہ (2)۔ الحبیب انگلش اسکول، ٹیپو نگر شیموگہ(3)۔ گورنمنٹ اردو اسکول سومن کوپہ(4)۔ الہلال انگلش اسکول ، لشکر محلہ شیموگہ (5) ۔ وژڈم انگلش اسکول، وادی ہدی شیمو گہ۔مزید تفصیلات کیلئے اس نمبر پر رابطہ قائم کریں۔ 9740081184